دبئی میں پاکستانی شہری تین افراد کے ہاتھوں قتل

دبئی میں پاکستانی شہری تین افراد کے ہاتھوں قتل

دبئی:دبئی میں 3افراد نے چاقوﺅں کے وار کرکے پاکستانی شہری کو قتل کرڈالا ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دو اماراتی جو بے روزگار ہیں اور ان کی عمریں 27سال ہیں نے 21سالہ پاکستانی (کارپینٹر) کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سینے پر وار کیے جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ۔

اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ شخص دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے ایک دوست 31سالہ پاکستانی حجام نے بتایا ہے کہ وہ اور اسکا متاثرہ دوست آدھی رات کے وقت نائف میں شراب خریدنے کی غرض سے گئے تھے تاہم قیمت طے نہ ہونے پر انھوں نے شراب نہ خریدی جس کے بعد دوافراد جو عربی بول رہے تھے نے میرے دوست کو مارنا شروع کردیا ۔

حملہ آوروں کے پاس چاقو بھی تھے جس کے وار سے میرا دوست گر گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے ۔بعد ازاں عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا، مقدمے کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔