فیصل آباد' کار اور مسافر وین کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی

فیصل آباد' کار اور مسافر وین کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی

فیصل آباد:چینیوٹ میں کار اور مسافر وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی۔ 2روز قبل پیش آنے والے حادثے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 20افراد زخمی ہوئے تھے۔دو روز قبل چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر کار اور مسافر وین کے درمیان تصادم ہوگیا تھا جس کے باعث وین میں موجود غیر معیاری سی این جی سلنڈر کو آگ لگ گئی اور پوری وین آگ کی لپیٹ میں آگئی تھی۔

حادثے میں 4 افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔حادثے کے 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیرعلاج چناب نگر کی رہائشی فوزیہ نامی خاتون 2 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 6 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں