جنازہ سپریم کورٹ سے نہیں لال حویلی اور بنی گالا سے نکلے گا،رانا ثنا اللہ

جنازہ سپریم کورٹ سے نہیں لال حویلی اور بنی گالا سے نکلے گا،رانا ثنا اللہ

فیصل آباد:صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس پر سرپریم کو رٹ عوام اور ملک کے حق میں فیصلہ سنائے گی۔شیخ رشید کو بتا دینا چاہتا ہو کہ جنازہ سپریم کورٹ سے نہیں بلکہ لال حویلی اور بنی گالا سے جنازے نکلیں گے۔ پیپلز پارٹی کاسندھ اورپی ٹی آئی کا کے پی کے سے بوریا بستر گول ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے وزیر اعلی پنجاب روزگار سکیم کے تحت فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن گرفتاری کے بعد چور مچائے شور والا کام کر رہے ہیں۔ رانا مشہود پر سرکاری فنڈ کھانے الزام نہیں ہیں۔ پانامہ کیس پر سرپریم کو رٹ عوام اور ملک کے حق میں فیصلہ سنائے گی۔ پانامہ کیس میں برارہ راست نوازشریف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا۔ اسلام آباد کا ریلو کٹا نعیم الحق ہر ٹھیکے سے حصہ لیتا ہے۔ شیخ رشید اور باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

مصنف کے بارے میں