ایپل کمپنی کے لوگو کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

ایپل کمپنی کے لوگو کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

لاہور: کمپنی کا لوگو اس کی پہچا ن ہوتی ہے ۔ساری کمپنی کا دارو مدار اس پر ہی ہوتاہے ۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہر کمپنی کے لوگو کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی ضرور ہوتی ہے ۔
دنیا کی معروف کمپنی ’ایپل “ کے بارے میں آج ہم بتاتے ہیں کہ یہ کیسے وجود میں آیا ، اس کا کیا مطلب ہے اور اس کا فائدہ کیا ہو ا۔
ایپل کا لوگو ڈیزائن کرنے والے شخص روب جینوف کا کہناہے کہ” میں نے ایک دن کافی سارے سیب لیے ،ان دنوں میں ایک کمپنی کا لوگو ڈیزائن کرنے کے کام پر مشغول تھا ۔کمپنی بھی کمپیوٹر کی اشیاءکے بارے میں تھی ۔ بہر حا ل میں نے ان سیبوں میں سے ایک کھایا جبکہ دوسرا کھا رہا تھا تو کوئی کام پڑ گیا ۔اسلیے میں نے وہ سیب وہیں چھوڑ دیا ۔

اگلے دن جب میں ان سیبوں میں سے ایک کھانے کے لیے اٹھانے لگا تو مجھے کل والا سیب دکھائی دیا ۔میں نے اس کی ایک ”بائیٹ “ لی تھی ۔ بس پھر میرے دماغ میں آئیڈیا آیا کہ جس کمپنی کا لوگو ڈیزائن کر رہاہوں وہ بھی تو ”بائیٹ “ ہی کو ڈیل کرتی ہے ۔ کیونکہ کمپیوٹر کی سب سے اہم اکائی ہی ”بائیٹ“ ہے ۔
ایک وقت میں اس ایپل نے جب رنگ دار مانیٹر کی فروخت شروع کی تو اس ایپل کو مختلف رنگوں میںبھی پیش کیا گیا۔1998میں سٹیو جابز کے آنے کے بعد ایپل کا مونو کروم ورژن استعمال ہونا شروع ہوا۔