جدہ کی عدالت میں شرعی لباس کے بغیر آنے والی خواتین پر پابندی عائد

جدہ کی عدالت میں شرعی لباس کے بغیر آنے والی خواتین پر پابندی عائد

جدہ:سعودی عرب کی جدہ جنرل کورٹ نے مملکت کی خواتین کو حکم دیا ہے کہ وہ شرعی لباس کے بغیر عدالت میں ہر گز نہ آئیں۔ اس قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو کسی بھی صور ت احاطہ عدالت میں آنے نہیں دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جدہ کورٹ ریاض میں عدالت آنے والی خواتین کو اب مکمل اسلامی حجاب کے ساتھ پروقار لباس میں آنا ہوگا ۔ عدالت نے یہ حکم نامہ کئی خواتین کے بے حجاب عدالت پہنچنے پر جاری کیا ہے۔

جدہ جنرل کورٹ ، ریاض کے مطابق بعض خواتین زیب و زینت کے ساتھ حجاب کے بغیرغیر مردوں کے سامنے یونہی عدالت چلی آتی ہیں، جس سے فتنے کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔ یہ پابندی خواتین کے وقار کی حفاظت اور عدلیہ کے احترام کی خاطر لگائی گئی ہے۔