اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

 اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اے کی درخواست پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔ ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں عرفان، خالد لطیف، شاہ زیب، ناصر جمشید، شرجیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

ادھر ایف آئی کے نوٹیفیکیشن کے بعد معطل کرکٹرز یکے بعد دیگرے اپنے بیان ریکارڈ کرانے لاہور پہنچے۔ پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خالد لطیف نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ محمد عرفان بھی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔

ناصر جمشید کے بیرون ملک ہونے کے باعث وکیل کے پیش ہونے کا امکان ہو گا۔ دوسری جانب پی سی بی نے ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کا موبائل ڈیٹا اور ریکارڈ فراہم کر دیا جبکہ ایف آئی اے نے موبائل سے فرانزک ڈیٹا لیکر تفتیش شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں