وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 200 فیڈر بسوں کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 200 فیڈر بسوں کا افتتاح کر دیا

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بس سروس کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بسوں سے روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار افراد سفر کریں گے۔ یہ تمام فیڈر بسیں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے روٹ سے منسلک ہونگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج پشاور میں اس کا آغاز کر رہے ہیں۔ پاناما کے سوال پر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی کسی بات کو جواب نہیں دینا چاہتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اشرافیہ کو عوام کی زندگی پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔ ہم حرام کی کمائی کھانے والوں کے پیٹ سے نکال کر ان بسوں اور ہسپتالوں پر لگاتے رہیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیڈر بسوں کے لئے 200 روپے مالیت کا سپیڈ کارڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں