ترک حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے تحفہ سندھ حکومت کی نااہلی کی نذر

ترک حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے تحفہ سندھ حکومت کی نااہلی کی نذر

کراچی: ترک حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے تحفہ سندھ حکومت کی نااہلی کی نذر ہو نے لگا،ہزاروں تیار مکانات بے آبادہونے کے باعث برباد ہونے لگے۔  ایم پی اے ٹھٹھہ حمیرا علوانی کہتی ہیں کہ اکثر متاثرین نے گھروں کیلئے عدالتوں میں کیسزدائر کر رکھے ہیں جس کے باعث کسی کو قبضہ نہیں دے سکے۔ ٹھٹھ سجاول میں اربوں روپے سے تیار ہزاروں مکانات سیلاب متاثرین کو نہ مل سکے۔

ترک حکومت نے 2010 کے سیلاب متاثرین کیلئے تین ارب روپے سے بائیس سو بیس گھر کی ترکش ہاوسنگ کالونی بنائی لیکن قبضہ کسی کو نہ ملا۔ سکیورٹی نظام نہ ہونے کے باعث مکانات میں لگے پنکھے ،ڈش انیٹنا ،بجلی کی تاریں ،دروازے اور دیگر سامان چوری ہونے لگا۔ مکانات متاثرین کے حوالے نہ کئے جانے پرنیو نیو ز سے گفتگو میں ایم پی اے ٹھٹھہ حمیرا علوانی نے بتایا کہ

تاہم سندھ حکومت کی نااہلی سے سیلاب متاثرہ گذشتہ پانچ سالوں سے گھروں سے محروم ہیں اور بے یارو مددگار بنے ہوئے ہیں

مصنف کے بارے میں