گلگت بلتستان کے عوام کو کشمیر سے متنفر کرنے سے گریز کیا جائے افتخار علی گیلانی

گلگت بلتستان کے عوام کو کشمیر سے متنفر کرنے سے گریز کیا جائے افتخار علی گیلانی

مظفرآباد: آزادکشمیر کے وزیرتعلیم سید افتخار علی گیلانی ، لیگی ممبراسمبلی کرنل ریٹائرڈ وقار نور نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر بے روزگار ہونے کے بعد سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کو کبھی مقبوضہ کشمیر اور کبھی گلگت بلتستان یاد آ جاتا ہے گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے سے متعلق وفاقی پارلیمانی کمیٹی نے تجویز دی ہے اس تجویز پر فیصلہ تحریک آزادی کشمیر ،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف اور کشمیر سے متعلق ساری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی ہو گا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وہی فیصلہ کریں گے جو پاکستان کے حق میں بہتر ہو گا اور کشمیری عوام جس کے حق میں ہوں گے گلگت بلتستان کے عوام کو کشمیر سے متنفر کرنے سے گریز کیا جائے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اہل کشمیر کی ہمیشہ سے بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں کی قیادت نے قومی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیحی دی اور قومی مفاد کو سیاسی مفاد کے لیئے استعمال کیا گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا انتظامی کنٹرول پاکستان کے پاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ الحاق پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب84471مربع میل پر مشتمل ریاست پاکستان کا حصہ بنے گی چوہدری محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ لوگ کشمیر کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کر رہے ہیں جنہیں ریاست کے عوام نے مسترد کر دیا ہے اور یہ لوگ میاں محمد نواز شریف کا ںنام استعمال کر کے سیاست میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں