ممبئی : بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ” دنگل “ سے دو ارب 10کروڑ روپے معاوضہ کی مد میں لئے ہیں۔

عامر خان کا فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 35کروڑ روپے اور فلم کے منافع میں 33پرسنٹ ہوتا ہے۔ بھارتی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ اور ان کی بیٹیوں کی زندگی پر بننے والی فلم میں عامر نے مہاویر کا کردار نبھایا ہے۔

مذکورہ فلم کے منافع میں سے عامر خان کو تقریباً 175 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ 35کروڑ روپے انہوں نے فلم کے شروع ہونے سے قبل وصول کئے تھے۔

مصنف کے بارے میں