چائنا کٹنگ کیس، شاکر لنگڑا سمیت 14 افرادپر فرد جرم عائد

چائنا کٹنگ کیس، شاکر لنگڑا سمیت 14 افرادپر فرد جرم عائد

کراچی:  کراچی کی احتساب عدالت نے شہر کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ کیس کے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے 14 افسران پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ سے متعلق کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے 14 افسران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 7 اپریل کو ریفرنس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

ملزمان میں فیروز بنگالی،عارف خان،عارف حسین نقوی سمیت دیگر شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان نے رفاہی پلاٹ چائنا کٹنگ کرکے عوام کو فروخت کئے جس سے قومی خزانے کو 168 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

ملزم شاکر عرف لنگڑا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

مصنف کے بارے میں