کراچی میں پولیس گردی تعلیمی اداروں تک پہنچ گئی

کراچی میں پولیس گردی تعلیمی اداروں تک پہنچ گئی

کراچی: پولیس گردی تعلیمی اداروں تک پہنچ گئی۔گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نارتھ ناظم آبادمیں پرنسپل سے پولیس افسرکی اہلیہ کی بدتمیزی، خاتون پرنسپل کو مبینہ طور پر تھپڑ بھی مارا گیا اورآفس میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔پرنسپل نے امتحان میں تاخیر سے آنے پر پولیس افسر کی بیٹی کی سرزنش کی تھی۔

 گورنمنٹ ڈگری کالج نارتھ ناظم آباد میں امتحان میں دیر سے آنے پر پرنسپل نے طالبہ کی سرزنش کی، موصوفہ پولیس افسر کی بیٹی نکلی،جس نے گھر سے ماں کو بلا لیا۔ تھانیدار کی بیوی نے بھی آؤ دیکھا نہ تاؤ ،پہلے تو کی آفس میں توڑ پھوڑ ، پھر پرنسپل کو چانٹا بھی رسید کردیا۔ 
معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جو معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مصنف کے بارے میں