فلم انڈسٹری کی تباہی کا کوئی ایک شخص ذمہ دار نہیں بلکہ ہم سب ہیں

لاہور: معروف اداکارجاویدشیخ اداس ہوگئے۔ وہ اپنی فلم”جنون عشق“کی شوٹنگ کے لئے گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی سٹوڈیو گئے جہاں کی ویرانی دیکھ کر وہ اداس ہوگئے اوردیر تک ماضی کی یادیں تازہ کرتے رہے۔

فلم انڈسٹری کی تباہی کا کوئی ایک شخص ذمہ دار نہیں بلکہ ہم سب ہیں

لاہور: معروف اداکار جاویدشیخ اداس ہوگئے۔ وہ اپنی فلم”جنون عشق“کی شوٹنگ کے لئے گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی سٹوڈیو گئے جہاں کی ویرانی دیکھ کر وہ اداس ہوگئے اوردیر تک ماضی کی یادیں تازہ کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کا کوئی ایک شخص ذمہ دار نہیں بلکہ ہم سب ہیں۔ ماضی میں جہاں رونقیں ہی رونقیں اور چہل پہل ہوا کرتی تھی وہاں آج الو بول رہے جسے دیکھ کرمیرادل خون کے آنسورورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ وہ بھی تھا جب ایورنیو،باری اور شاہ نور سٹوڈیو میں بیک وقت درجنوں فلموں کی شوٹنگ جاری رہتی تھی۔جاوید شیخ نے مزید کہا کہ آج بھی ماضی کا زمانہ لوٹ سکتا لیکن اس کے شرط ہے کہ سب لوگ اسی طرح محنت اور ایمانداری سے کام کریں۔