ایف سی اور حساس اداروں کی بلوچستان کے 2 مختلف علاقوں میں کارروائی، 15 مشتبہ افراد گرفتار

ایف سی اور حساس اداروں کی بلوچستان کے 2 مختلف علاقوں میں کارروائی، 15 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے 2مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور بارودی مواد اور دیگر آلات بھی برآمد کئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی پنجگوراور لورالائی میں کی گئی ہے۔ پنجگورمیں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 15مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لورالائی کے علاقے آغبرگ میں غارسے 39ڈیٹونیٹرز ، سوئچز اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں