دورہ ویسٹ انڈیز کے لیےپاکستانی ٹیم کاسفر شروع

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیےپاکستانی ٹیم کاسفر شروع

لاہور: نئے چیلنج کی تیاری، پاکستانی کھلاڑیوں کا سفرشروع ہوگیا، گرین شرٹس ویسٹ انڈیز روانگی کےلیے لاہورسے کراچی پہنچ گئے۔

سرفراز احمدکی قیادت میں پاکستان ٹیم کل براستہ دبئی ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی، پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان سیریز کا آغاز چھبیس مارچ کو ٹی ٹوینٹی میچ سےہوگا۔

ٹی ٹوینٹی سیریزچارمیچز پرمشتمل ہوگی، جس کےبعدتین ون ڈےاورتین ٹیسٹ میچ کھیلےجائیں گے۔اس سے پہلے پاکستان ٹیم نےدوہزارتیرہ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔