دادا نے اپنی 10 سالہ پوتی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی: بھارت میں جنسی درندگی کا فسوسناک واقع سامنے آگیا ۔ داد ا نے اپنی 10سالہ پوتی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

دادا نے اپنی 10 سالہ پوتی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی: بھارت میں جنسی درندگی کا فسوسناک واقع سامنے آگیا ۔ داد ا نے اپنی 10سالہ پوتی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں 10سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی کے 2ماہ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے دادا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لڑکی کی دادی نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ بچی نے اسے دادا کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا جبکہ مرنے والی لڑکی کی بڑی بہن نے بھی اس حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا۔
جنسی زیادتی کے بعد لڑکی نے 15جنوری کے روز اپنے کمرے کی کھڑی سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشاندہی کی گئی تھی کہ بچی کوجنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے جسم پر 22زخم تھے۔
اپنے شوہر سے علیحدہ رہنے والی لڑکی کی والدہ نے تحقیقات میں تعاون کر نے سے انکار کر دیا تھا اور 2سال قبل اس نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے شوہر نے بھی بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔