عالمی برادری بھارتی وزیر داخلہ کے اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لے: سید علی گیلانی

عالمی برادری بھارتی وزیر داخلہ کے اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لے: سید علی گیلانی

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں۔

حریت رہنما نے طاقت کے نشے میں چور بھارت کے وزیر داخلہ اور دیگر لیڈروں کے بیانات کو کِسی تیسرے عالمگیر جنگ کو بھڑکانے کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو ان بیانات کا سنگین نوٹس لئے جانے کی اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے 8 لاکھ سے زائد قابض افواج اور نیم فوجی دستوں کے زیرِ سایہ کشمیری عوام کی حالت زار کو ان اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں محسوس کرنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز اشتعال انگیز بیان دیا تھا جس میں انہوں نے سرحد پار کرنے اور کشمیر بقول ان کے بھارت کا جزو لاینفک کہا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں پاکستان کو بھی للکارا تھا۔