چین کا مصری دارالحکومت کی تعمیر کیلئے 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان

چین کا مصری دارالحکومت کی تعمیر کیلئے 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان

بیجنگ : چینی بینک مصر کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے 3ارب ڈالر فراہم کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے دارالحکومت کا ایک حصہ چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئر نگ کے سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ تعمیر کا 85فیصد چینی بینک ادا کریگا جبکہ اخراجات کا 15فیصد مصر کی وزرات ہاو¿سنگ ادا کریگی۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کئی مقامی ٹھیکداروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے ، منصوبے کے مطابق 385میٹر بلند 20بڑے ٹاور تعمیر کیے جائیں گے جو افریقہ کے بلند ترین ٹاور ہوں گے۔واضح رہے کہ چینی بینک 10سال کیلئے یہ قرضہ فراہم کرے گا جس میں 36سے 42ماہ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا، نئے دارلحکومت کی تعمیر کا منصوبہ مصری صدر ابوالفتح ایسسی کا بڑا منصوبہ ہے۔