عالمی سطح پر پاکستانی خواتین کی درست نمائندگی کر رہی ہوں : ماہرہ خان

عالمی سطح پر پاکستانی خواتین کی درست نمائندگی کر رہی ہوں : ماہرہ خان
کیپشن: Pakistani actress mahira khan

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہیں کبھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود " می ٹو " میری بھی کہانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے معروف برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک ملک میں یا بیرون ملک کبھی جنسی ہراساں کیے جانے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ تاہم ’می ٹو‘ ان کی بھی کہانی ہے ، " ورنہ"  ہیروئن کا کہنا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے بعد آج تک انہیں انڈسٹری میں نہ تو کسی نے ہراساں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی کسی تضحیک آموز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرہ خان نے خود کو پورے پاکستان کی خواتین کی نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کبھی حجاب نہیں پہنا اور نہ ہی زیادہ تر خواتین جیسی چیزیں پسند کرتی ہیں، تاہم پھر بھی وہ خود تمام پاکستانی خواتین کی نمائندہ تصور کرتی ہیں۔

ان کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستانی خواتین کی درست نمائندگی کر رہی ہیں۔