پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک:پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو انتقال کر گئے، ان کی عمر 58سال تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی طویل عرصے سے علیل اور امریکہ کے مین ہیٹن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ایاز سومر و کی میت قانونی کارروائی کے بعد پاکستان منتقل کی جائے گی۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،آصف زرداری اور دیگر پارٹی رہنماﺅں نے ایاز سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 مرحوم کی نماز جنازہ نیویارک میں ادا کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی لاڑکانہ، پاکستان روانہ کیا جائیگا جہاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی:رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 ملزمان گرفتار

ایاز سومرو موجودہ رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے سابق وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور تھے ۔ انہیں عارضہ قلب کے پیش نظر نیویارک لے جایا گیا تھا ۔ یہاں وہ نیویارک پریس بیٹیرئین ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

سوموار کو ان کی طبیعت خراب ہوئی جو کہ ہر ممکن طبی امداد کے باوجود سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی کو جا ملے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے اور کمیونٹی ارکان نے ان کی موت ہر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایاز سومرو کے چھوٹے بھائی عرفان سومرو اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں سینئر سفارتکار ہیں ۔ آخری وقت تک وہ اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرتے رہے ۔