آج لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو


لاہور:محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم ترین پیشگوئی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق آج لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16،زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری رہنے کاامکان ہے جبکہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ شہرمیں تیزہوائوں کےساتھ بارش کا 40 فیصدامکان ہے ۔بارش کی پیشگوئی کے بعد آج پاکستان سپر لیگ کا قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالا ایلمینیٹر میچ ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ دوسرے میچ کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے راستے بارشوں کانیاسسٹم ملک میں داخل ہوچکا جبکہ بارشوں کانیاسسٹم آج شب لاہورپہنچ جائےگا ۔ لاہور کے علاوہ کوئٹہ،ژوب،قلات اورسبی ڈویژن ،ملتان،بہاولپوراورڈی جی خان ڈویژن،خیبرپختونخوا،بالائی ووسطی پنجاب میں چندمقامات ،اسلام آباد،فاٹااورکشمیرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ وسطی وجنوبی پنجاب اورخیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں آندھی کاامکان ہے۔