ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی،واجد ضیاءدوبارہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی،واجد ضیاءدوبارہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی جبکہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءاپنا بیان دوبارہ ریکارڈ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو انتقال کر گئے

احتساب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس پر سماعت کریں گے۔دوران سماعت جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءاحتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس سے متعلق اکٹھی کی گئی دستاویزات اور جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی سطح پر پاکستانی خواتین کی درست نمائندگی کر رہی ہوں : ماہرہ خان

یاد رہے کہ عدالت نے واجد ضیاءکو دستاویزات ترتیب میں لے کر آنے کی ہدایت کر رکھی اورواجد ضیاءکا بیان گذشتہ 3 سماعتوں سے جاری ہے، ان کا بیان مکمل ہونے پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز جرح کریں گے۔