امریکی صدر نے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کی تجویز دیدی

امریکی صدر نے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کی تجویز دیدی
کیپشن: فوٹو:فنانشل ٹریبیون

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کے خاتمے کیلئے سزائے موت کی تجویز پیش کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسداد منشیات کے لیے منصوبے کااعلان کرنے والے ہیں اورمشیر داخلہ اینڈریو بریمبرگ نے بتایاکہ اس دوران صدر ٹرمپ منشیات فروشوں کو سزائے موت دیے جانے کی تجویز بھی پیش کریں گے۔

ان کے بقول اگلے3 برسوں کے دوران ان ادویات کے نسخوں پر بھی کم از کم ایک تہائی کی کمی کی جائے گی جو اوپیم سے تیار کی جاتی ہیں۔

ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایسے منشیات فروشوں کو بھی سخت سزائیں دی جائیں، جن کے پاس سے کم مقدار میں نشہ آور اشیا برآمد ہوں۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکہ میں منشیات کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔