سپریم کورٹ نے خادم حسین رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

سپریم کورٹ نے خادم حسین رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

لاہور : انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت 3  ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور 3 ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں فیض آباد دھرنا، پولیس چوکی پر حملے اور تشدد مقدمات کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج نے فیض آباد دھرنا، پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

یہ بھی پڑھیں :خادم رضوی اور آصف جلالی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا فیصلہ
  

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز پولیس خادم رضوی اور پیر افضل قادری کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کے علاقے فیض آباد پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنا دیا گیا جو تقریباً 22 روز بعد ختم ہوا جب کہ اس دوران توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات بھی درج کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں