78 واں یوم پاکستان،آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

78 واں یوم پاکستان،آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی: 78 ویں یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے ’امن کا نشان یہ ہے ہمارا پاکستان‘ کے عنوان نے نیا ملکی نغمہ جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد تحریک پاکستان کے سرفروشوں اور قوم کے غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے۔اس نغمے میں بانی پاکستان سمیت ان تمام اسلاف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے منزل پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔

685759302422f2074adec23809395f6b

یہ ملی نغمہ اردو کے علاوہ تمام علاقائی زبانوں میں بھی ہے،نغمہ کو پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک قوم کی طرح پاکستان کو مستحکم کرنا ہو گا۔


 بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں مختلف ٹی وی چینلز کے اینکرز کی جانب سے جذبہ حب الوطنی کا پیغام دیا گیا اور ملک کے امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں