سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کل سنائے جانیکا امکان

ذرائع کے مطابق این اے 55 راولپنڈی سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پانامہ میں کیس لندن فلیٹس کا تھااور فیصلہ اقامے پر آیا، کیا پانامہ کیس کے مطابق سخت ذمہ داری کا اصول وضع کیا گیا؟۔

یہ بھی پڑھیں:78 واں یوم پاکستان،آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سختی سے نمٹا گیا تو شیخ رشید آﺅٹ ہوجائیں گے۔درخواست گزار شکیل اعوان کے وکیل کا موقف تھا شیخ رشید نے اراضی اور گھر کی قیمت کم ظاہر کی، بینک ڈیپازٹس اور آمدن میں بھی کوئی مماثلت نہیں ملتی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

وکیل نے پانامہ کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا تو جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ ہم اسی فیصلہ کا حوالہ دینے کا انتظار کر رہے تھے۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کہنا چاہتے ہیں اگر ان سے غلطی ہوئی تو اسی فیصلے کے تناظر میں نااہل کردیا جائے؟ پانامہ میں کیس لندن فلیٹس کا تھا لیکن فیصلہ اقامے پرآیا،ایک انگلی کسی پر اٹھاتے ہیں تو چار انگلیاں اپنی طرف بھی اٹھتی ہیں۔