مولانا فضل الرحمن کو متحدہ مجلس عمل کا سربراہ مقرر کردیا گیا

مولانا فضل الرحمن کو متحدہ مجلس عمل کا سربراہ مقرر کردیا گیا
کیپشن: سکرین شاٹ

کراچی:مولانا فضل الرحمن کو متحدہ مجلس عمل کا سربراہ مقرر کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونیوالے ایم ایم اے کا اجلاس ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سر براہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو متحدہ مجلس عمل کا سربراہ،لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کرلیا گیا جبکہ شاہ اویس نورانی سیکرٹری اطلاعات اور مرکزی ترجمان ہونگے۔