آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ، احد چیمہ ، شاہد شفیق تین اپریل تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ، احد چیمہ ، شاہد شفیق تین اپریل تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کیپشن: nab court ashiyana housing scandle

لاہور: آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو تین اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے احد چیمہ ، شاہد شفیق ، اسرار سعید، امتیاز حیدر ، عارف مجید بٹ اور بلال قدوائی کو تین اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فراڈ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کیے جبکہ ملزمان اسرار، عارف، بلال اور امتیاز نے بھی آشیانہ سکیم سکینڈل میں بے ضابطگیاں کی ہیں۔

نیب نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ اور وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو بھی 26 مارچ کو طلب کیا ہے ، ملزمان کی پیشی پر پولیس نے میڈیا کو عدالت میں داخلے سے روک دیا جس پر پولیس اور صحافیوں کے درمیاں دھکم پیل بھی ہوئی۔