آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی کا صفایا کر دیں گے : بلاول بھٹو

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی کا صفایا کر دیں گے : بلاول بھٹو
کیپشن: ppp chairman bilawal bhutto

وہاڑی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی ، مسلم لیگ ن سے پنجاب چھین لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی ن لیگ سے پنجاب بھی چھین لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگر بچوں کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں ، میاں صاحب لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ؟ میں بتاتا ہوں آپ کو کرپشن پر نکالا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر کرپشن کا الزام لگانے والے خود کرپشن الزامات پر جگہ جگہ چھپتے پھر رہے ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کا صفایا کر دیں گے۔