ممنون حسین، شاہد خاقان عباسی کی پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ممنون حسین، شاہد خاقان عباسی کی پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو اپنے ملک کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان قریبی، دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد اور اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر یکساں موقف کی بنیاد پر قائم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی قیادت روسی قیادت کے ساتھ مل کر باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کی خواہشمند ہے۔