سعودی عرب نے دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئے: ڈونلڈ ٹرمپ

سعودی عرب نے دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں جبکہ ہم مشرق وسطیٰ میں دہشتگردوں کی فنڈنگ بند کرنا چاہتے ہیں، یہی نہیں سعودی عرب نے بھی دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمارے امریکا سے 80 برس سے باہمی احترام کی بنیاد پر مبنی تعلقات قائم ہیں اور ہم امریکا کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور امریکا 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر کام کریں گے۔