عالیہ بھٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

عالیہ بھٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ممبئی : اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ”براہمسترا “ کے ایکشن منظر کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔
عالیہ بھٹ بلغاریہ میں ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ”براہمسترا“ کے ایکشن مناظر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران ان کا دائیں کندھا اور بازو زخمی ہو گیا۔ان کے بازو پر بینڈیج لگا ہے جس پر انہیں ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
فلم میں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں جو آئندہ سال ریلیزکی جائے گی۔