شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، معمول کا چیک اپ کرائیں گے

شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، معمول کا چیک اپ کرائیں گے
cm punjab shahbaz sharif in london

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، کہا کہ کلثوم نواز کی عیادت کروںگا ، اپنا بھی معمول کا چیک اپ کرائوں گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کے ساتھ مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کیلئے آیا ہوں ، اپنا بھی معمول کا چیک اپ کرائوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ملک نفرتوں اور جھگڑوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ، پاکستان کو تصادم کی طرف لے جانے سے بچانا ہے ۔