آئندہ برس آدھی پی ایس ایل لیگ پاکستان میں کرائیں گے:نجم سیٹھی

آئندہ برس آدھی پی ایس ایل لیگ پاکستان میں کرائیں گے:نجم سیٹھی
کیپشن: pcb chairman najam sethi pcb psl 4

لاہور:چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں پورے پاکستان میں کرکٹ چاہتے ہیں ، اگلے سال کوشش ہوگی آدھی لیگ پاکستان میں ضرور کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں پورے پاکستان میں کرکٹ چاہتے ہیں ، اگلے سال کوشش ہوگی آدھی لیگ پاکستان میں ضرور کرائیں۔

معروف کرکٹر ویلکنز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہتر سیکیورٹی کہیں نہیں ہو سکتی ہے ، پی ایس ایل اب آئی پی ایل ، بگ بیش سی پی ایل اور انگلش ٹی ٹونٹی لیگ کے مقابلے میں ہے۔

کرکٹر ڈیرن گنگا کہتے ہیں پی ایس ایل کرکٹ کا معیار بہترین اور قابل ذکر ہے ، چیف آپریٹو آفیسر اسلام آباد یونائیٹڈ شعیب نوید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا سب سے زیادہ فائدہ کھلاڑیوں کو ہو رہا ہے۔