چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو نواز، زرداری کا رویہ دیکھ لیں، فواد

چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو نواز، زرداری کا رویہ دیکھ لیں، فواد
کیپشن: کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط آج 11 بجے سے شروع ہو گئی ہے، فواد چوہدری۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی نیب پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط آج 11 بجے سے شروع ہو گئی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے استقبال کے لیے پارٹی تانگوں پر پہنچے گی۔

a5dee2e1fdaaa3dc6b4c8a618444fb15

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضع کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔