بلاول بھٹو بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل نکلے ، مراد سعید

 بلاول بھٹو بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل نکلے ، مراد سعید
فائل فوٹو

اسلام آباد:مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول  بھٹو  کو آصف زرداری  کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل  میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ 


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید  نے  بلاول بھٹو کی گفتگو پر  اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں وہ  آج وہی کر ہے ہیں  جو کچھ عرصہ پہلے نواز شریف کرتے تھے ، نیب لندن جائیدادوں کا پوچھے تومیاں صاحب ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے تھے جبکہ بلاول سے کرپشن اور لوٹ مار کا پوچھا گیا   تو  جواب آیا ہے وزیر نکالو۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ  وفاقی کابینہ کا آصف زرداری  کی چوری سے کیا تعلق ہے؟ بلاول  بھٹو  کو اپنے والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی  کرئیر میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو گا ، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں ، دونوں چیز یں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ ان کے فریب میں نہیں آئیں گے۔