بڑی دہشتگرد جماعت خود پاکستان تحریک انصاف ہے، مریم اورنگزیب

بڑی دہشتگرد جماعت خود پاکستان تحریک انصاف ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  کو  پارٹی  کارکنان کی عزت اور وقعت معلوم نہیں اور سب سےبڑی دہشتگرد تنظیم خود پاکستان تحریک انصاف ہے۔  

 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری  کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سیاسی کارکنوں پرتشدد  کرنا قابل مذمت ہے لیکن سیلیکٹڈ حکومت کو معلوم نہیں کے  سیاسی کارکن کی پارٹی میں کتنی اہمیت ہوتی ہے اور وزیر اعظم کو  کارکنان کی عزت اور وقعت معلوم نہیں ہے۔ 

 

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ نواز شریف کی حکومت کیخلاف دھرنا دینے ، سرکاری عمارتوں پرحملے، ڈی چوک میں پولیس کوگالیاں دینے،سرپھاڑنے اور منتخب وزیراعظم کو گھسیٹ لانے کےاعلان پر قوم سے معافی مانگیں ۔ 

مریم اورنگزیب نے  کہا کہ سول نافرمانی کی کال دینے،  ملک کولاک ڈاؤن ،جلانے کی کال دینے پر وزیر اعظم عمران خان کو شرمندہ ہونا چاہیے ۔  نفرت ،گالم گلوچ کا گندپھیلانےوالے آج دوسروں کودرس دےرہےہیں ، دوسروں کو درس دینے سے پہلے وزیر اعظم ،انکےترجمان آئینہ سامنےرکھ لیاکریں۔