پرکشش ترین چہروں کی فہرست جاری 4 پاکستانی شامل

پرکشش ترین چہروں کی فہرست جاری 4 پاکستانی شامل
فائل فوٹو

لندن : دنیا کے 100 پرکشش ترین چہروں  کی فہرست جاری   4 پاکستانی شامل۔ فہرست ٹی سی کینڈلرنے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔  


رپورٹ کے مطابق ، ہر سال ٹی سی کینڈلر کی جانب سے دنیا بھر کے 100 پرکشش ترین چہروں کی فہرست شائع کی جاتی ہے اس سال کے خوبصورت چہروں کی فہرست بھی گزشتہ روز جاری کی گئی جس میں پاکستان سے  ماہرہ خان،مومنہ مستحسن،فواد خان اور عمران عباس کے نام شامل ہیں۔پاکستانی اداکاروں کے علاوہ بالی ووڈ   سپر سٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان  بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ دنیا  کے مختلف ممالک کے ستارے اس فہرست میں شامل ہیں جن میں لی من ہو،ایان سمر ہالڈر،ایما واٹسن،زیک ایفرون اور ٹام کروز کا نام  قابل ذکر ہے تاہم کون سا سٹار کس نمبر پر ہے اس کا فیصلہ ووٹنگ کے نتائج کے بعد ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فواد خان اور عمران عباس کا نام گزشتہ سال بھی اس فہرست میں شامل تھا۔