انتظامیہ کی لاہور کی سڑکیں کلورین ملے پانی سے دھو ڈالیں

 انتظامیہ کی لاہور کی سڑکیں کلورین ملے پانی سے دھو ڈالیں

 لاہور میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کی اہم شاہراہوں پر کلورین اسپرے کیا ہے۔لاہور کے جن علاقوں میں ریگل چوک، شادمان مارکیٹ، مال روڈ، بیڈن روڈ اور دیگر شاہراہوں پر اسپرے کیا گیا۔کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کلورین کے اسپرے کا مقصد مارکیٹ اور شاہراہوں کو جراثیم سے پاک کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور بھر کی اہم شاہراہوں پر کلورین اسپرے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔