آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی
کیپشن: آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی
سورس: file

اسلام آباد: ملک کےمغربی اور بالائی اضلاع میں آج  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے تاہم شمال مغربی بلوچستان ،بالائی سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اورخیبر پختونخوا میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے ساتھ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

بلوچستان میں ژوب ،بارکھان، لورالائی،سبی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کوئٹہ ، زیارت ،قلات اور خضدارمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

 پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا ۔تاہم راولپنڈی ، مری ،جہلم ،اٹک اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔ کھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکار پور میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 خیبر پختونخوا  میں چترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ، مردان ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیر ستان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوگی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ بالائی علاقو ں میں جزوی ابر آ لود رہا۔تاہم پاراچنار03 اور بنوں میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کا سرد ترین علاقہ لہہ  رہا  جکہ درجہ حرارت منفی06 رہا۔ کالام منفی01،استوراورگوپس میں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔