ون مین شو کا قائل ہوں نہ شوبازی کا،خدمت ہی اصل سیاست ہے: عثمان بزدار

ون مین شو کا قائل ہوں نہ شوبازی کا،خدمت ہی اصل سیاست ہے: عثمان بزدار
کیپشن: ون مین شو کا قائل ہوں نہ شوبازی کا،خدمت ہی اصل سیاست ہے: عثمان بزدار
سورس: file

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  متحرک ہوگئے ہیں ۔انہوں  وزراء اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں۔ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وزیراعلی ٰعثمان بزدار کا کہنا  تھا کہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دے رہے ہیں -منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں گے۔حلقوں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں میں لے کر گئی ہے۔سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں صوبے کے عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے نمائشی منصوبے شروع کئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شوبازی والے منصوبے”سفید ہاتھی“ بن کر خزانے پر بوجھ بنے۔عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دریغ ذاتی پسند و ناپسند پر ضائع کیا گیاہے۔سابق حکمرانو ں نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر کوئی توجہ نہ دی۔تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی پر عمل پیرا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔ ارکان اسمبلی کو ہمیشہ مشاورت میں شامل کیا ہے۔ون مین شو کا قائل نہیں،ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوبازی پر یقین نہیں رکھتا۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر علاقے کا دورہ کر رہا ہوں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء جہانزیب کھچی،شوکت لالیکا، اراکین پنجاب اسمبلی علی رضا خان خاکوانی، غزین عباسی، ام البنین،واثق قیوم عباسی اورمامون تارڑشامل تھے۔