ویڈیو سکینڈل : الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو پیر کو طلب کرلیا

ویڈیو سکینڈل : الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو پیر کو طلب کرلیا
کیپشن: ویڈیو سکینڈل : الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو پیر کو طلب کرلیا
سورس: file

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےسینیٹر یوسف رضا گیلانی کو پیر  22مارچ کو طلب کرلیا ۔ یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لا ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کےخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے۔ 22مارچ کو ذاتی حیثیت  میں  یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ  22 مارچ کو سماعت کرےگا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو  اسکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔درخواست گزار فرخ حبیب،کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے  علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات سے چند روز قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

 ویڈیو میں دکھائی دے رہا تھا کہ علی حیدر گیلانی تین ارکان اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے تھے۔ویڈیو میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ پوچھنے والے اراکین کے چہرے نمایاں نہیں تھے۔

بعدازاں پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جمیل احمد  اور فہیم خان نے ویڈیو میں موجود ہونے کا اعتراف کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے سپاہی  ہیں، ویڈیو بنانے کے معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد آ جائے گا۔ 

فہیم خان اور  کیپٹن ریٹائرڈ جمیل نے کہا کہ نے کہا ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں ،  ویڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے، الیکشن کمیشن کے سامنے آئیں گے ہمارا دامن صاف ہے۔