وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام ایک مرتبہ پھر ملتوی

وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام ایک مرتبہ پھر ملتوی
کیپشن: آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ
سورس: file

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وقت اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہاتھا کہ ‏آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، وزیراعظم پاکستان عمران خان فون پر براہِ راست بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹیلی فون لائنز 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے اوپن کر دی جائینگی، آپ کے سوالات کا وزیراعظم جواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملک کو دورپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں ،ڈھائی سال کے دوران حکومت کے اچھے اقدامات اور آئندہ ڈھائی سال سے متعلق حکومت  کی حکمت عملی سے بھی عوام کو آگاہ کریں گے

 واضح ر ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے یکم فروری کو بھی براہ راست عوام کے سوالات کے جواب دیے تھے ۔

  

اس وقت وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ وزیراعظم عوام کی ٹیلی فون کال براہ راست سنیں گے۔ وزیر اعظم اس سے قبل عوام سے خطاب کیا کرتے تھے۔