بجلی سے اڑنے والے طیارے " اڑان "بھرنے کے لیے تیار

بجلی سے اڑنے والے طیارے اڑان بھرنے کے لیے تیار

لندن : برطانیہ میں بجلی سے اڑنے والا طیارہ جدل تیار کرلیا جائیگااور جلد ہی اس کی آزمائشی پرواز شروع ہونے والی ہے ۔ 

ایک ہائبرڈ طیارہ جو ہوور سے بھی زیادہ دھیمی آواز کا حامل ہے تیار کیا جائیگا ، جس کا مقصد ماحول دوست ہوائی سفر کی سہولت عوام کو مہیا کرنا ہے ۔ 

آکسفورڈ میں امپیریل وار میوزیم میں واقع فار دائر کمپنی کا ہدف ہے کہ 2026 تک یہ بائیو الیکٹرک طیارہ  تجارتی پروازوں کے لیے تیار ہوجائے جو دہائی کے اختتام تک ایک مکمل ہوئی سواری کے لیے دستیاب ہو گا۔ 

مستقبل کا 18 سیٹر ہوائی جہاز ایک ٹرپل باکس ونگ سیٹ کا حامل ہے ، یہ جنگ عظیم اول کے مشہور اڑنے والے ریڈ بیرن سے مشابہہ ہے اور اس میں الیکٹرک موٹرز اور بائیو فیول کا مجموعہ شامل ہے ۔ 

الیکٹرک موٹرز ٹیک آف اور لینڈنگ سے شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ کمپنی کاربن نیوٹرل ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے ۔