وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ہوگیا

وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ہوگیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو دن پہلے  عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  ویکسین لگوائی تھی۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس ویکسین لگوارہے ہیں۔ پیغام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوالی۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِاعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کا  کل عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام تھا۔ لیکن انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یہ پروگرام ملتوی کردیا ہے۔