ویکسین کے بعد کورونا نہیں ہوتا،وزیراعظم کو پہلے ہی کورونا تھا: سربراہ انڈس ہسپتال

ویکسین کے بعد کورونا نہیں ہوتا،وزیراعظم کو پہلے ہی کورونا تھا: سربراہ انڈس ہسپتال
کیپشن: ویکسین کے بعد کورونا نہیں ہوتا،وزیراعظم کو پہلے ہی کورونا تھا: سربراہ انڈس ہسپتال
سورس: file

کراچی: انڈس ہسپتال کراچی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان کو پہلے سے ہی کورونا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالباری نے بتایا کہ  وزیراعظم کا یقیناً 5 سے 7 روز قبل کورونا کا ایکسپوژر ہوا ہوگا اس لیے اب ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ ویکسین لگنے کے 2 سے 3 ہفتوں کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں اسی لیے چینی ویکیسین کی دو ڈوز لگائی جاتی ہیں تاکہ اینٹی باڈیز زیادہ بنیں۔

ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم کو علامات بہت کم ہوں گی، کیونکہ وہ خود کو فٹ بھی رکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ویکسین کی وجہ سے ان کی اینٹی باڈیز بھی بننا شروع ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے دو دن پہلے  عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  ویکسین لگوائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا  کل عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام تھا۔ لیکن انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یہ پروگرام بھی ملتوی کردیا ہے۔