حمزہ شہباز کی جیل میں شہباز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت

حمزہ شہباز کی جیل میں شہباز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
کیپشن: حمزہ شہباز کی جیل میں شہباز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
سورس: file

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد شہباز شریف  سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سے متعلق اہم مشاورت کی گئی ۔

                                                                                                                                   

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حمزہ شہباز نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،پی ڈی ایم میں اختلافات، دس اپریل کو ہونے والے ڈسکہ ضمنی الیکشن ،مریم نواز کی نیب طلبی اور پارٹی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی۔

لیگی ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو ڈسکہ ضمنی الیکشن اور پارٹی امور کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ ملاقات میں عطااللہ تارڑ سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی شریک تھے۔بعدازاں شہبازشریف نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔

شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کو جیل بھیج دیا تھا۔حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں حراست میں گزشتہ ماہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔