ملک میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے مزید تین پلانٹ لگائے جائیں گے، حماد اظہر

ملک میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے مزید تین پلانٹ لگائے جائیں گے، حماد اظہر
کیپشن: ملک میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے مزید تین پلانٹ لگائے جائیں گے، حماد اظہر
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں جدید اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا آغاز ہو گیا اور مستقبل میں مزید تین پلانٹ لگائے جائیں گے جس کی وجہ سے ملک میں تیار ہونے والے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی جامع اور مثبت پالیسیوں کی وجہ سے آئی ٹی کے شعبہ میں بہتری آ رہی ہے اور ملک میں جدید اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا آغاز ہو گیا اور مستقبل میں مزید تین پلانٹ لگائے جائیں گے جس کی وجہ سے ملک میں تیار ہونے والے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں مقامی سطح پر گاڑیاں بننے کے بعد جو دوسری بڑی صنعت ہو گی تو وہ اسمارٹ فون کی ہو گی جس کی وجہ سے ملک میں معاشی انقلاب بھی آئے گا۔ 

وفاقی وزیر حماد نے بتایا کہ حکومت موبائل فونز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک میں بننے والے موبائل فونز کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ 

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی کھپت بہت زیادہ ہے لیکن انھیں بڑے پیمانے پر درآمد کرنا پڑتا ہے کیونکہ ملک میں سمارٹ فون کی تیاری کے لیے کوئی صنعت موجود نہیں تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی کھپت بہت زیادہ ہے لیکن انھیں بڑے پیمانے پر درآمد کرنا پڑتا ہے کیونکہ ملک میں سمارٹ فون کی تیاری کے لیے کوئی صنعت موجود نہیں تھی لیکن اب متعدد کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ کے پیش نظر اسمبلی پلانٹس قائم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ درآمد شدہ فونز کے مقابلے یہاں تیار کردہ فونز کی قیمتیں کم ہوں گی اور اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

پاکستان میں یہ دیکھا گیا کہ سام سنگ اور ایپل کے موبائل فونز کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کی بدولت صارفین کا رجحان سستی چینی سمارٹ فون کمپنیوں جیسے ویوو، اوپو اور شاؤمی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد اس کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔