شیلنگ سے بچنے اور روزے اچھے گزر جائیں اس لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت دے رہے ہیں: انسداد دہشت گردی عدالت

شیلنگ سے بچنے اور روزے اچھے گزر جائیں اس لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت دے رہے ہیں: انسداد دہشت گردی عدالت
سورس: File

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ شیلنگ سے بچنے کیلئے عبوری ضمانتیں دے رہے ہیں۔ 

اسلام کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی ۔ اسد عمر،خرم نواز،زلفی بخاری،شہزاد وسیم،علی نواز اعوان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ " دو ہفتوں تک کی عبوری ضمانتیں اس لیے دے رہےہیں تاکہ شیلنگ سے بچا جائے روزے سکون سے رکھے جائیں ۔ اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے ۔ 

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نئے مقدمات کی نئی ضمانتیں دائر کر رہے ہیں۔جج کا کہنا تھا کہ  پرانی سے تو نپٹ لینے دیں پھر نئی کو بھی دیکھتےہیں۔ 

مصنف کے بارے میں