وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی و پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس ختم

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی و پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس ختم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس کا اعلامیہ کچھ دیر بعد جاری ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور غور کرنے کے علاوہ ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اجلاس میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر بعد جاری ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں